Ahmed Alvi

Add To collaction

31-Mar-2024 مزاحیہ غزل

مزاحیہ غزل


کوئی پیغام جھوٹا بھیج دے گر عقدِ ثانی کا

بڑھاپے میں مزا آئے گا پھر کھوئی جوانی کا


بھری ہیں آج کل جیلیں سبھی ایمانداروں سے

عروج ایسا نہیں دیکھا کبھی بھی بے امانی کا


مرے اشعار پر دھنتے ہیں سر مشہور ناقد بھی 

ملا ہے غیر مطبوعہ خزانہ جب سے نانی کا 


کسی بیوہ سے آنکھیں چار میں کرتا نہیں یارو 

پکڑ لے بھوت گر آکر کسی دن آنجہانی کا


وہ کرکے آئی تھی میک اپ مگر ہم نے نہیں چھیڑا 

عدالت میں مقد مہ چل رہا ہے چھیڑ خانی کا 


دیا دھوکا محبت میں فلانے نے فلانے کو 

ہوا ہے عشق کالج میں فلانی سے فلانی کا 


حمایت میں وہ جن کی بولتا ہے ٹی وی چینل پر 

انہیں کو ہو رہا نقصان اس شعلہ بیانی کا 


   12
1 Comments

Mohammed urooj khan

15-Apr-2024 11:20 PM

👌🏾👌🏾👌🏾👌🏾

Reply